پتوکی: گرم پانی کا پتیلا گرنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق
قصور (نمائندہ نوائے وقت) جاگو والاچک4 میں گرم پانی گرنے سے سات سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ پتوکی کے علاقہ جاگو والا چک4کے رہائشی محمد سلیم کی چھ سات سالہ بیٹی عیشا سلیم گھر میں کھیل رہی تھی کہ اچانک اسکا ہاتھ گھر میں رکھے ہوئے گرم پانی والے پتیلا پر لگ گیا جس سے پتیلا اس پر آن گرا ،علاج کے لئے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔