پی ایس۔ 94 کورنگی کراچی تھری میں ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی تھری میں ضمنی انتخاب کے دوران رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 جنوری کو اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پاکستان رینجرز سندھ کے جوان پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔