امریکہ: ڈاکٹروں نے خاتوں کے پیٹ سے 50 پونڈ وزنی رسولی نکال دی
واشنگٹن(اے پی پی)امریکی ریاست اڈاہو میں ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے 50 پونڈ وزنی رسولی نکال دی۔ میریڈین نامی علاقے کی رہائشی برینڈا کرڈلینڈ کا خیال تھا کہ بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہوئے وہ موٹی ہو رہی ہے لیکن جب اس کی صحت تیزی سے گرنا شروع ہو گئی تو اس نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔