معروف ماڈل ایمان علی کی شادی میجر عزیز بھٹی کے پوتے سے ہو گی
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان اچانک کیا گیا جس سے دنیا بھر میں ان کے مداح حیران رہ گئے۔ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان علی کی شادی کا اعلان ایک ویڈیو میںکیا۔ ایمان علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر پوسٹ کی۔ بابر بھٹی، میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔ یہ ویڈیو ایمان علی کی ڈھولکی کے موقع پر تھی جس میں سپر ماڈل کے قریبی دوست ڈانس کی مشق کر رہے تھے۔ ماڈلنگ کے علاوہ مختلف فلموں جیسے خدا کے لئے، بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایمان علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر پوسٹ کی۔ بابر بھٹی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔ شادی کی تقریب فروری میں ہو گی۔ یاد رہے کہ ایمان علی معروف اداکارعابد علی کی بیٹی ہیں۔