سعودی عرب تبدیلی، 15ہزار خواتین فٹبال میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر جاری ہے ۔ سعودی خواتین پر سٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے پر لگی پابندی بھی اٹھالی گئی جس کے بعد 15ہزار سے زائد خواتین نے پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ جدہ میں منعقد ہونے والے اطالوی سپر کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں 62ہزار تماشائی سٹیڈیم میں موجود تھے جن میں 15ہزار سے زائد خواتین شامل تھیں۔ میچ کے دوران خواتین مداح اپنی پسندیدہ ٹیموں کے جھنڈے لہراتی اور نعرے لگا کر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتی نظر آئیں۔