افتخار چودھری کے داماد کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ خارجہ کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری کے داماد کی ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔ دو رکنی بنچ نے افتخار چوہدری کی بیٹی افرا مرتضی کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں درخواست گزار نے اپنے شوہر کی گرفتاری کو چیلنج کیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود وزارت داخلہ اور خارجہ نے جواب داخل نہیں کرایا اور مزید وقت مانگا۔ درخواست پر مزید کارروائی 24 جنوری کو ہوگی۔