10ریفریز کی رجسٹرڈ یشن معطل
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد سعید کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں سندھ فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن نے 10ریفریز کی رجسٹرڈ یشن معطل کردی ہے، رجسٹرڈ یشن کی منسوخی کے بعد معطل ریفریز کسی ٹورنامنٹس کے میچز سپروائز نہیں کرسکیں گے۔ پابندی کا شکار ریفریز میں یونس لعل، جاوید کارلوس، عبدالخالق، راشد، سجاد، اعظم،انور شاہ، نصیر الدین، نور اور یوسف کے نام شامل ہیں۔ان ریفریز کو 14جنوری کو سیکریٹری سندھ فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن سعید خان کے دستخط سے جاری کئے لیٹر میں کیا گیا ۔جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ان ریفریز کو منع کیا گیا تھا کہ وہ میچز سپروائز نہ کریں لیکن ان ریفریز نے ہدایت کے برخلاف میچز کو سپروائز کیا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس پر ان کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ۔