اولمپئن منصور احمد کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے، حیدر حسین
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) کراچی کے قدیم ہاکی گراؤنڈ وائی ایم سی اے کی ہاکی رونقیں جمعہ 19جنوری سے بحال ہوجائیں گی۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میںوائی ایم سی اے گرآنڈ پر قائم شادی ہال کو ختم کرکے دوبارہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین احمد، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور سیکریٹری حیدر حسین نے ساؤتھ انتظامیہ کی مشینری کی مدد سے گراؤنڈ کو لیول کرنے اور میدان کی صفائی ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیاہے۔سیکریٹری حیدر حسین نے بتایا کہ اولمپئن منصور احمد کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے، وائی ایم سی اے کراچی کا وہ قدیمی ہاکی میدان ہے جہاں سے پاکستان نے شہرت یافتہ اولمپئن پیدا کئے ان میں گول کیپر اولمپئن شاہد علی، خان، قمر ضیائ، منصور احمد ( مرحوم)،ایاز محمود، کامران اشرف،پنالٹی کارنر ایکسپرٹ سہیل عباس سمیت دیگر اولمپئن اور انٹرنیشنل نے ہاکی اس مٹی کے گراؤنڈ سے شروع کی تھی۔ اب پندرہ سال کے بعد اس گراؤنڈ کو فعال کیا جارہا ہے۔ افتتاحی میچ کمشنر کراچی الیون اورپریذیڈنٹ کے ایچ اے الیون کے مابین شام چار بجے کھیلا جائے گا، اس میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہونگے، گیسٹ آف آنرکے طور پر مشیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر، کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی ،دیگر مہمان خاص میں سابق اولپئن سمیع اللہ ، حنیف خان، ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی، صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر جنید علی شاہ، سمیت دیگر ہاکی کی اہم شخصیات شریک ہونگی۔میدان کو ہیوی مشینری سے کھیلنے کے قابل بنایا جارہا ہے، جس میں کمشنر کراچی، ڈپنی کمشنر ساؤتھ اور کے ایچ اے کی پوری ٹیم اس گراؤنڈ کو ایک مرتبہ پھر کھیلوں کا گہوارہ بنانے میں کوشاں ہے۔