سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس سابق چیئرمین محمد سلیم خمیسانی کی صدارت میں منعقد ہواجس میں عہدیداران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے بارے میں تمام عہدیداران و ممبران کو آگاہ کیا گیا جس پر کثیر تعداد نے اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات کو سراہا گیا کہ سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی فٹبال کے کھیل میں کھلاڑیوں اور کلبز کے سا تھ ناانصافی کے خلاف اٹھائی جانے والی آواز پر لبیک کہا گیا جملہ عہدیداران و ممبران کے مئوقف کو تسلیم کیا گیا اور ان کے کردار کو سراہا گیا۔ اجلاس میں سال2019کے لیئے نئے عہدیداران کا چنائو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ مکھی اودھا مل، سرپرست سردار امام بخش مینگل، چیئرمین محمد سلیم خمیسانی، سینئر وائس چیئرمین ماما غلام اکبر بلوچ، وائس چیئرمین لیاقت علی بلوچ، جنرل سیکریٹری علی اقبال بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری گل حسن بلوچ، رابطہ سیکریٹری خالد بٹ، سیکریٹری اطلاعات اسلم کامریڈ، خازن آغا کریم خان، آفس سیکریٹری سنی بلوچ، اراکین کمیٹی عبدالوحید راجپوت، ریاض بروہی، عبدالکریم چانڈیو، جان محمد بگٹی، نواز گبول، انور مگسی، خالد حسین، علی گجر، شیر محمد مری کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔