آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنامنٹ ،دوشاندارمیچز کھیلے گئے
چمن(نامہ نگار)آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول چمن فٹبال گرائونڈ کے سلسلے میں دوشاندارمیچز کھیلے گئے عبدالرازق شہید اور شاہین کلب چمن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول گرائونڈ فٹبال گرائونڈ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گئے جس کے سلسلے میں پہلامیچ عبدالرازق شہید کلب چمن اور سائستہ ملت افغان فٹبال کے درمیان کھیلاگیامیچ انتہائی دلچسپ رہا میچ آخری وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پنلٹی ککس دیئے گئے جس میں عبدالرازق شہید کلب نے میچ اپنے نام کرلیا ۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دوسرا میچ ماڈرن افغان کلب چمن اور شاہین کلب چمن کے درمیان کھیلاگیامیچ انتہائی دلچسپ رہا اوردونوںٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے جوکہ آخری تک بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پنلٹی ککس دیئے گئے جس میں شاہین کلب نے میچ اپنے نام کرلیا اسطرح شاہین کلب چمن اور عبدالرازق شہید نے اپنے میچز جیت کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا میچ ریفری سنیئر فٹبالر حاجی محمداسلم جبکہ اسسٹنٹ باچا اور مولانا تھے میچ کمشنر محمدعلی مدعالاکمنٹیٹر عزیز میاں تھے ۔