فاٹا انضمام، نگرانی کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوامیں انضمام کے عمل کو نگرانی کے لئے ہاﺅس کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کو اس بارے میں تحریک پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی تاکہ کمیٹی فعال ہو سکے، یہ رولنگ انہوں نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے مطالبہ پر جاری کی ہے، جمعرات کو ایوان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو معلوم ہونا چاہیے کہ فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے اس کے حقوق اور قومی دھارے میں لانے سے آگاہ ہونا چاہیے، ہاﺅس کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی جائے،قبل ازیں یہ معاملہ باجوڑ سے رکن ظفر گل نے اٹھایا تھا اور کہا کہ تاحال قبائل حقوق سے محروم ہیں ہم نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں سب سے زیادہ محروم ہم ہیں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سابقہ فاتا کے حالات کی وجہ سے محرومیاں پیدا ہوئیں لوگوں کو نظام کی وجہ سے حقوق نہےں مل رہے تھے ہم نے ملکر اس کو صوبے کو ضم کر دیا۔ جون 2019ءسے قبل صوبائی اسمبلی کے قبائلی اضلاع میں انتخابات ہو جائیں گے۔
فاٹا انضمام
شہباز شریف تقرری کیس، ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے تحریری دلائل طلب کرلئے
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے اپوزیشن لیڈر(صفحہ8بقیہ 12)
شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف دائر کیس میں متفرق درخواست پر درخواست گزار سے تحریری دلائل طلب کر لئے ہیں۔ جمعرات کو سماعت کے دوران درخواست گزار ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ تیار رہیں کل ریڈر کو اپنے دلائل جمع کرا دیں ، تحریری دلائل کا جائزہ لے کر فیصلہ سنایا جائے گا۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف درخواست پر 31 دسمبر کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار نے متفرق درخواست کے ذریعے مزید دلائل پیش کرنے کی استدعا کی تھی۔
تحریری دلائل