اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی مانگتا ہوں، ثاقب نثار
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے کیریئر کے آخری کیس کی سماعت کے اختتام پر کہا کہ کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی۔ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی مانگتا ہوں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے کیرئیر کا آخری کیس کراچی میں30 ایکڑ اراضی کراچی ڈیلویلمنٹ اتھارٹی کو منقلی سے متعلق نظرثانی درخواست سے متعلق سنا، اپنے کیرئیر کے اس آخری کیس کی سماعت کے اختتام اور بنچ کے اٹھنے سے قبل چیف جسٹس نے لاءآفیسرز ، وکلاءاور صحافیوں کی کمرہ عدالت نمبر ایک میں نشست کی طرف دیکھتے ہوئے کہاکہ آپ سب کی محبتوں کا بہت شکریہ ،میں سب کا بے حد مشکور ہوں۔ بیس سال تک بینچ کا حصہ رہا،کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی۔
ثاقب نثار/معافی