ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں شرکت کیخلاف دائر درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے اور ہائیکورٹ کو آفس ہدایت کی کہ اسے آئندہ سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔ جس کے مطابق جہانگیر ترین نے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرنا عدالتوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
سماعت مقرر