متحدہ اپوزیشن نے سینٹ، قومی اسمبلی میں حکومت سے رابطہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنا دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ اپوزیشن نے سیاسی معاملات پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنا دی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی 8 افراد پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی اور طریقہ کار طے کرے گی۔ کمیٹی سینٹ، قومی اسمبلی میں حکومت سے رابطہ کا کردار بھی ادا کرے گی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے تین، تین ارکان ہونگے۔ کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور رانا ثناءاللہ جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور شیری رحمان شامل ہیں۔
اپوزیشن/کمیٹی