حکومت ای او بی آئی پنشنرز کی داد رسی کرے
مکرمی! ہم ای او بی آئی پنشنرز نہایت ہی غربت میں وقت گزار رہے ہیں۔ ہم نے اس ملک کی 60 سال کی عمر تک خدمت کی اور اپنی عمر کا قیمتی وقت اس ملک کی نذر کیا۔ ہم آپ کی توجہ ای او بی آئی پنشن کی جانب دلانا چاہتے ہیں کہ ہمیں کافی عرصہ سے Flat Rate Fixed pension 5250/- روپے ماہانہ دی جا رہی ہے اور سالانہ اضافہ بھی نہیں دیا جا رہا جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے ای او بی آئی کی ساری رقم فیکٹری ملازمین اور فیکٹری مالکان ادا کرتے ہیں۔ حکومت صرف کنٹرول کرتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت پر کوئی معاشی بوجھ نہیں ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں FOBI FUND میں سے 40 ارب روپے سے زیادہ کی رقم خورد برد کی گئی ہے جو کہ آپ کے علم میں بھی ہو گا۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیںکہ یہ 40 ارب روپے لوٹنے والوں سے وصول کریں اور ہماری پنشن کم از کم پچاس ہزار روپے مقرر کی جائے اور اس سے زیادہ پنشن تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر زیادہ دی جائے کیونکہ ای او بی آئی فنڈ میں رقم کی کمی نہیں ہے۔ ہماری پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے ہر سال اضافہ کیا جائے۔ ہم غریب اور بیمار پنشنرز اس قابل نہیں ہیں کہ سڑکوں پر آ کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں یا سپریم کورٹ میں کیس لڑیں۔ (فقیر محمد محلہ بابا مٹھو شاہ، مصطفیٰ آباد (للیانی)