اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میںمزید6پیسے اور قیمت فروخت میں1پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام اور فروخت میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں6پیسے اور قیمت فروخت میں1پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.86روپے سے گھٹ کر138.80روپے اور قیمت فروخت138.91روپے سے گھٹ کر138.90روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور فروخت میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت139.20روپے سے بڑھ کر139.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں25پیسے اور قیمت فروخت میں75پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں70پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر157.75روپے اورقیمت فروخت158.50روپے سے بڑھ کر159.25روپے ہوگئی۔