ماہرہ خان اور مایا علی کاکینسر کے مریضوں کیلئے فنڈریزنگ کا اعلان ۔بین الاقوامی اور ملکی سطح پر ماڈلنگ ، فلم اور ٹی وی ڈراموں سے شہرت پانے والی ماہرہ خان اور ٹی وی اداکارہ مایا علی نے بریسٹ کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری رکھا ہوا ہے ۔اس بار دونوں فنکارائیں دبئی میں کینسر کے مریضوں کیلئے کل شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزنگ گالا ڈنر ود عمران خان ان دبئی کے عنوان سے منعقد کئے جانیوالے ایونٹ میں خصوصی طور پر شرکت کریں گی جس میں وہ کینسر کے مریضوں کیلئے عمران خان کیساتھ فنڈ جمع کریں گی۔ مذکورہ گالا ڈنر اٹلانٹس دی پالم میں منعقد کیا جائیگا جس میں شرکت کرنیوالوں کیلئے 500 ،700 ، 1000 اور 1500 درہم کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں ۔اس حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے فنکار فلاحی اداروں کیلئے و قت دیتے ہیں اس لئے ہم نے بھی اس نیک کام کیلئے خصوصی وقت نکالا ہے دکھی انسانیت کیلئے کام کرکے دلی مسرت ہوتی ہے ۔ اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے فنکار اس نوعیت کے کاموں میں سب سے آگے ہوتے ہیں ہم نے بھی چیرٹی کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم کینسر کے مریضوں کے بہتر علاج میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38