پرتگال:کمیونٹی سینٹر میں آتشزدگی 8 افراد ہلاک‘ 60زخمی
لزبن (اے ایف پی) شمالی پرتگال میں ایک مقامی کمیونٹی سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہری تحفظ کے سربراہ پاﺅلر سانتوس نے بتایا کہ70کے قریب افراد عمارت میں رات کا کھانا کھانےمیں مصروف تھے جب آگ بھڑک اٹھی اور ہمارے پاس کئی افراد کے ہلاک اور50 سے60کے درمیان زخمیوں کی اطلاعات ہیں، بعض زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔