امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے والد شیخ عبدالعزیز السدیس انتقال کرگئے
مکۃ المکرمہ (اے پی پی) حرمین شریفین پریذیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے والد شیخ عبدالعزیز السدیس طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور بعدازاں انہیں مکہ کے العدل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں معتمرین کے علاوہ ام القریٰ یونیورسٹی کے طلبائ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔