ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرپانچ قومی ایتھلیٹس پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے،پانچوں کھلاڑی سزا کے خلاف ایپلیٹ ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔
گذشتہ سال نیشنل سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ نور عالم،دلشیرعلی اور شہزادہ گلفام کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ قومی باڈی بلڈرعمران قریشی اور جواد جن کے ڈوپ ٹیسٹ ایشین بیچ گیمز سے قبل لیے گئے تھے وہ بھی مثبت نکلے۔
اس کے بعد پانچوں کھلاڑیوں پرپاکستان اسپورٹس بورڈ کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق کھلاڑیوں کے اے سیمپل مثبت آئے تھے جس پر انہیں بی سیمپل کا ٹیسٹ کرانے کا آپشن دیا گیاتھا تاہم کھلاڑیوں نے اس سے انکار کرتے ہوئے کمیٹی کا فیصلہ تسلیم کیا۔ پانچوں کھلاڑی سزا کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔