چینی خاتون کی آنکھ سے 5 گمشدہ کانٹیکٹ لینس نکال لیے گئے

چین میں ڈاکٹروں کو ایک خاتون کی آنکھ کے ڈھیلے کے پیچھے سے پانچ کانٹیکٹ لینز ملے ہیں۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ چینی پلاسٹک سرجنز کی ایک ٹیم نے حال ہی میں ایک 33 سالہ خاتون کی آنکھ کے حوالے سے ایک عجیب و غریب رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اسکی بائیں آنکھ میں پانچ کانٹیکٹ لینز گم ہوگئے تھے۔ 

اس مریضہ کی شناخت صرف اے سے ظاہر کی گئی ہے اور یہ بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے پلاسٹک سرجری اسپتال میں اپنے چہرے کی ہیمی فیشیل اٹروفی کا علاج کرانے آئی تھی تاکہ اسکے چہرے کی فیشیل سیمیٹری بہتر ہوسکے۔

ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ خاتون کے چہرے کا حصہ اور اس کی بائیں آنکھ کا ڈھیلا تھوڑا سا دھنس گیا تھا۔ جس پر ڈاکٹروں نے اسکے چہرے کا معائنہ کرنے کے بعد آٹولوگس فیٹ گرافٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اسکی کیفیت میں بہتری آسکے

ای پیپر دی نیشن

بجٹ بھی اِک گورکھ دھندہ ہے

اندر کی باتشہباز اکمل جندرانصحافت میں رپورٹنگ کے شعبے سے کتنے ہی برس وابستہ رہنے کے بعد بھی کامرس کے شعبے سے نابلد رہا- کامرس ...