گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔وفد نے لاہور میں پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔وفد میں عثمان نواز باجوہ(ڈائریکٹرجی بی سی)خواجہ شارق کلیم،ارسلان شاہد،حبیب اللہ چوہدری،فائق کلیم،روحان اشرف اورچوہدری محسن شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف کا کہنا تھا کہ پاکستان چائنہ چیمبر کا قیام 2014میں عمل میںآیا،ہم اب تک 54پاک چائنہ ایکسپوز کا اہتمام کر چکے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں قابل ذکر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے،دو طرفہ تجارت کا حجم 16ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
جی بی سی اور پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Feb 18, 2025