پاکستان میں55فیصد کاروباری ادارے اچھے چل رہے،گیلپ سروے

Feb 18, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کے کاروباری اداروں کا اعتماد بحال ہورہا  تاہم اکثر کاروباری طبقے ملک کی سمت سے متعلق تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق کاروباری اداروں  کا یہ تاثر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتاہے۔ گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2024کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ میں 55فیصد کاروباری اداروں کے مطابق ان کے کاروباراس وقت اچھے یابہت اچھے چل رہے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق خراب ترین کاروباری حالات کا تاثر دینے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں 7فیصد کمی آئی ہے۔ سروے کے مطابق موجودہ کاروباری صورتحال کی درجہ بندی کے وقت خدمات اور تجارت کے شعبوں کے مقابلے میں مینو فیکچرنگ سیکٹر کا کم اعتماد بحال ہوا ہے۔ مستقبل کے بارے میں کاروباری ادارے زیادہ پْرامید ہیں۔

مزیدخبریں