لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے ڈیری ایشیاء ایکسپو 2025کی افتتا حی تقریب میں شر کت کی۔انہوںنے کہا ایسے میگا ایو نٹ لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی اورمعیشت مستحکم بنا نے کیلئے انتہا ئی مو ثر ہیں۔ انہوں نے ڈین ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے ہمراہ ایکسپو میں ویٹر نری یونیورسٹی کے سٹا ل کاافتتا ح بھی کیا۔ سی ای او نیسلے پاکستان مسٹر جیسن ایون سینا نے ویٹرنری یونیورسٹی کے سٹال پر مو جود دودھ کی مصنو عات کی ؒ تعریف کی ۔علاوہ ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں سپیشل اینیمل اینڈ ویٹر نری ایمر جنسی ریلیف سو سا ئٹی کی نویں ایلو مینا ئی ری یونین اور حلف بر داری تقریب سٹی کیمپس میں ہوئی۔ وا ئس چانسلرمیری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونسنینئے عہدیداروں سے حلف لیا اورسوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ڈاکٹر محمد انیب،فیکلٹی ممبرزاور طلبہ نے شر کت کی۔
ڈیری ایکسپو جیسے میگا ایونٹ لائیوسٹاک کی ترقی کیلئے انتہائی مؤثر:ڈاکٹر محمدیونس
Feb 18, 2025