وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی دولت اورملکی وسائل کے محافظ عمران خان ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 29 فیصد اور وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی اس امر کی ضامن ہے کہ عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے،ذاتی مفادات کے پجاری ماضی کے حکمران کیمپ آفسز کے نام پر درندوں کی طرح بے رحمی سے قومی وسائل اور دولت لوٹتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا سلسلہ اپنی ذات سے شروع کیا جو صرف وزیر اعظم ہائوس یا آفس تک محدود نہیں بلکہ وفاقی و صوبائی کابینہ اراکین بھی کفایت شعاری مہم پر عمل پیرا ہیں۔ سرکاری اخراجات میں ریکارڈ کمی اس بات کی عکاس ہے کہ فضول خرچیوں کے بغیر بھی امور سلطنت انجام دیئے جاسکتے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024