پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ڈی سی وہاڑی مبین الہیٰ سے ملاقات‘ گلدستہ پیش کیا
بورے والا (نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ڈی سی وہاڑی مبین الہیٰ سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کا اثاثہ ہیں ان کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈی سی نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ڈی سی وہاڑی کو انکی تعیناتی پر گلدستہ بھی پیش کیا۔