پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز 90شاہراہ قائد اعظم پر خصوصی تقریب منعقدہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ قوم مل کر اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرے گی۔میرا پیغام ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ رواں مہم کے دوران تقریباً 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس ہدف کو حاصل کریں گےـ انہوں نے کہاکہ قوم کے مستقبل کو معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے اس مہم کو تحریک سمجھ کر آگے بڑھائیں گے۔صحت مند معاشرے سے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں اور ملک ترقی کرتے ہیں۔فیلڈ ٹیمیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنا ہے ۔ معصوم بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ـپولیو سے بچوں کو بچانا سرکاری ڈیوٹی نہیں بلکہ قومی خدمت ہےـ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید،مشیر صحت حنیف پتافی ،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان او ر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھےـ
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024