کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے اموات کی تعداد 14 تک جا پہنچی۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے معاملے پر محکمہ صحت کے فوکل پرسن نے دو روز میں چودہ اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 9 افراد کیماڑی کے نجی اسپتال میں جاں بحق ہوئے۔ سول اور کتیانہ میمن اسپتال میں 4 مریض جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک شخص برہانی اسپتال میں جاں بحق ہوا۔