بھارتی ریاست اترپردیش میں تیز رفتار بس اور گاڑی می ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ کانپور کے علاقہ بلھور میں اس وقت پیش آیا جب ا یک تیز رفتار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے جنگلے سے ٹکرانے کے بعد دوسری طرف گاڑی سے جا ٹکرائی ۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024