پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر مریم اورنگزیب کو الاٹ فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ بلاک اے میں مریم اورنگزیب کو الاٹ فلیٹ نمبر 302 میں لگی تاہم واقعہ کے وقت مریم اورنگزیب موجود نہیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق آگ کے باعث دھواں پارلیمنٹ لاجز میں پھیل گیا اور وہاں رہائش پذیر خاندان گھروں میں محصور رہے ۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور رہائش پذیر لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ریسکیو کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024