حکومت نے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت مستحقین میں فی خاندان 60ہزار روپے مالیت تک کے مویشی،رکشے اور ٹھیلے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت مفت اثاثہ جات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے تحت غریب ترین افراد کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ احساس اثاثہ جات اسکیم کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم 21فروری کو جنوبی پنجاب سے کریں گے۔اس پروگرام کے تحت احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ملک کے 23اضلاع کی 375یونین کونسلوں میں 15ارب روپے تقسیم ہوں گے اور ایک لاکھ 76ہزار خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔ پروگرام کے تحت فی خاندان 60ہزارروپے تک کی گائیں، بکریاں، رکشے اور ٹھیلے مفت دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ انہیں اس حوالے سے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ اثاثے ان کے لئے باعزت روزگار کا ذریعہ بنیں۔احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس اثاثہ جات پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذریعہ آمدن بنے گا، ابتدائی طور پر منصوبے میں خیبر پختوخوا کے 10، پنجاب کے 3، سندھ کے 7 اور بلوچستان کے 3 اضلاع شامل ہیں، اس سے لاکھوں بے روزگار افراد کو روزگار میسر آئے گا، مستحقین کا تعین احساس پروگرام کے غربت سروے کے تحت کیا جائے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024