معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہاہے کہ ، ملکی تاریخ کاسب سے بہترین انٹرن شپ پروگرام شروع کررہے ہیں، کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پروگرام کا وزیراعظم افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹارٹ اپ آئیڈیاز پیش کرنے پر یوتھ کومبارکبادپیش کرتاہوں، پروگرام سے کامیاب جوان اسٹارٹ اپ کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جن چیلنجز کا سامناہے بہت جلد کامیابی حاصل کریں گے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پروگرام کاوزیراعظم افتتاح کریں گے ، کامیاب جوان کابنیادی مقصدنوجوانوں کیلئے روزگارکی فراہمی کا موقع ہے، ملکی تاریخ کاسب سے بہترین انٹرن شپ پروگرام شروع کررہے ہیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں نوجوان پاکستان کاسب سے بڑااثاثہ ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024