فضل الرحمن دھرنے کی ناکامی کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی:فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماضی میں ان کی مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی ناکامی کی پیش گوئی سو فیصد درست ثابت ہوئی ہے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کے بعد اتحادیوں کی بے وفائی کا گلہ کرتے نظر آئیں گے مولانا کی سمجھ میں یہ بات بعد میں آئی کہ اتحادی مولانا کو صرف اپنے فائدے کے لئے استعمال کر رہے ہیں امید ہے مولانا فضل الرحمن آئیندہ دھرنا دھرنا کھیلنے سے گریز کریں گے تحریک انصاف کی حکومت عوامی مینڈیٹ اور قوم کا اعتماد لے کر حکومت میں آئی ہے اورعوامی توقعات پورا کرنے کے لیئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے گی موجودہ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں کی بدولت ناکام اور مایوس سیاسی عناصر کے منفی عزائم ناکامی سے دوچارہوں گے اور حکومت عوامی خدمت کے مشن کو لے کر اپنی مدت عزت و وقار کے ساتھ مکمل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہو ںنے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر چوہدری امتیاز احمد, نفیس خان , مسعود شاہ, طاہر خان , ارشاد قریشی, ناصر خان و دیگر موجود تھے وزیر اطلاعات نے اس موقع پرکہا کہ حلقے میں فراہمی آب اور سوئی گیس قلت دور کرنے سے متعلق 95 فیصد مسائل حل کر دیئے گئے ہیں یونین کونسل کی سطح پر جاری ترقیاتی کامو ںکی تکمیل سے پینے کے پانی , سوئی گیس , سیوریج لائنوں کی تنصیب , ٹیوب ویلوں کی تعمیر , گلیوں نالیوں کی پختگی, صفائی ستھرائی کی بہترین نظام کی بدولت حلقے کی تمام یونین کونسلوں کے دیرینہ مسائل کا حل اور محرومیوں کا ازالہ ہو گا جس سے وہ بہترین شہری زندگی کی سہولیات سے بہرہ ور ہو سکیں گے- صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران سڑکوں, گلیوں کی صرف ایک مرتبہ کھدائی کی جائے اور شہریوں کی تکلیف کا باعث بننے والی کسی قسم کی سرگرمی سے اجتناب کیا جائے شہریوں کی مسائل کے تیز ترین حل کے لیئے فوکل پرسنز تعینات کیے جا رہے ہیں جس سے قوی امید ہے کہ شہریو ںکی دہلیزوں پر ان کے مسائل حل ہوں گے شہری موجودہ حکومت کی ترقیاتی سکیموں سے بھرپور استفادہ کریں اور اپوزیشن سمیت دیگر منفی عزائم کے حامل ناکام سیاستدانوں کے پراپیگنڈے میں ہر گز نہ آئیں - انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام کی طرف سے مسترد شدہ مایوس عناصر موجودہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر کے اپنی شکست کا بدلہ عوام سے لینا چاہتے ہیں - انہوں نے مقامی سیاسی قیادت اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ناکام اور مایوس سیاسی عناصر کے عزائم کی قلعی عوام کے سامنے کھولیں اورموجودہ حکومت کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے جاری فلاحی پروگراموں سے آگاہی , رہنمائی اور مدد کے لیئے اپنے شب و روز وقف کر دیں-انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کے دیرینہ مسائل اور تکالیف کے ازالے اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔