انسانی حقوق کا تحفظ ایجنڈا میں سرفہرست رہے گا: یورپی یونین
انسانی حقوق کا تحفظ یورپین یونین کے ایجنڈے میں سر فہرست رہے گا۔ یہ بات یورپی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔ یورپین یونین نے 2020 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس میں یونین کی ترجیحات کے بارے میں حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔