شیخوپورہ : راہگیر ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل‘ لاہور میں 27لاکھ کے ڈاکے
لاہور+ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور کے مختلف علاقوں میں 27لاکھ روپے کے ڈاکے۔ طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں بھی چھین لیے۔ شیخوپورہ میں موٹرسائیکل نہ روکنے پر ڈاکوئوں نے راہگیر کو قتل کر دیا۔ شاہدرہ میں یاسین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے6لاکھ روپے، ٹائون شپ میں صادق کے گھر سے 4لاکھ 80ہزار روپے مالیت، بادامی باغ کے علاقے میں ظفر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے 60ہزار روپے مالیت، ستو کتلہ میں فہد اس کی فیملی سے 2لاکھ45ہزار روپے مالیت ،راوی روڈ میں معیز اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون دیگر سامان ،ہربنس پورہ میں فیاض سے 6 لاکھ روپے ،شا ہد رہ ٹاؤن کے خالد سے ایک لا کھ76 ہزارروپے اور موبائل فون،منا واں کے علا قے میںطا ہر سے ایک لا کھ 8 ہزارروپے اور موبائل فون، لو ئر ما ل میںعا دل سے ایک لا کھ روپے موبائل فون،سر ور روڈکے علاقے میں عارف سے86ہزار روپے اور موبائل فون ،برکی کے علاقے میں فرقان سے 41ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ہنجر وال اورگڑھی شاہو کے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ نو اں کو ٹ، مزنگ، ملت پا رک ،یکی گیٹ ،لوئر مال اور گڑھی شاہو کے علاقوں سے چھ موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جھبراں منڈی کے قریب ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے نہ رکنے والے موٹرسائیکل سوار کو قتل کر دیا۔ مقتول صفدر آباد کے علاقہ بیئر والا کا رہائشی علی حسن سادھو کے سے اپنی موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا گولیاں سر میں لگنے علی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہو گیا۔ صدر شیخوپورہ پولیس کے مطابق یہ قبل از وقت ہے کہ واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت فائرنگ سے قتل دوسری طرف پولیس کے مطابق نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔