اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے تیسرے فلور پر آگ لگ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ پارلیمنٹ ہاؤس کے تیسرے فلور کے بلاک اے میں لگی، اس بلاک کے کمرہ نمبر تین سو دو میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب رہائش پزیر ہے۔ تاہم واقعے کے وقت مریم اورنگزیب موجود نہیں تھیں۔
ریسکیو ذرائع نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔ حکام کا موقف ہے کہ آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ چکی ہیں۔
ارکان قومی اسمبلی کے لیے بنائے گئے ۔پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر بنے فلیٹ میں لگی۔ مریم اورنگزیب اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔آگ کا دھواں پارلیمنٹ لاجز بلاک اے پھیل چکا ہے اور وہاں رہائش پذیر خاندان گھروں میں محصور ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور رہائش پذیر لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔