اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتینوگوتریس نے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتینوگوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ امن مشن کیلئےخدمات انجام دینےوالا ایک بڑا ملک ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امن کیلئے کام کرنے والے افراد سے مل کر بہت متاثر ہوا۔ انہوں نےامن مشن میں خدمات انجام دینے والوں کی کی خدمات اور قربانیوں کیلئے شکریہ ادا کیا۔