امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب دنیا کے دس پرکشش ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔2020ءکے دوران سعودی عرب مختلف تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے نمایاں ترین ملک بن جائے گا۔عالمی بنک نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کو دنیا کے دس پرکشش ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ سعودی عرب دبئی کا طاقتور حریف بننے جارہا ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں سعودی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کی بدولت کمپنیاں دبئی سے سعودی عرب منتقل ہونے لگی ہیں۔ کئی کمپنیوں نے اپنے کاروبار کا آغاز ہی سعودی عرب سے کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024