مکرمی! ہماری زندگی ایسی ہے کہ ہمیں گلاس تو خالی نظر آجاتا ہے لیکن وہ حصہ نظر نہیں آتا جس میں کچھ پانی بھرا ہوا ہوتا ہے، لوگوں کی نظر آسانی سے تھوڑے پانی کی طرف نہیں جاتی۔ کسی چیز کو سمجھنے اور جانچنے کیلئے اس کی تہہ تک جانا چاہئے۔ اس کے منفی پہلو تو جلدی سمجھ آجاتے ہیںمگر اس کی خوبیاں بھی دیکھنا چاہئیں۔ گھر ہو یا حکومت، منفی طرزعمل میںرکاوٹیں راستے میں آسکتی ہیں۔ محنت، حسن سلوک اور اتفاق سے کام کیا جائے تو رکاوٹ راستے میں نہیں آسکتی اگر ملکی سطح پر کام درست نہیں ہوتے تو اپوزیشن کو بھی تنقید کرنے کا حق ہے اور جو کام ٹھیک ہو رہے ہیں تو پھر بھی حکومت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ سیاست میں جو کام اچھے ہو رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور حکومت کو بھی برداشت اور صبر سے کام لیکر اپنے مسائل کو حل کرنا چاہئے اور منفی رجحانات والے کام نہیں کرنے چاہئیں تاکہ ملکی مسائل حل ہو سکیں۔ کام بند نہیں ہونا چاہئے اور مثبت تجاویز دیں تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں۔(ڈاکٹر محمد طارق مرزا)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024