عراق میں مظاہرین پر تشدد کرنے والوںکو کٹہرے میں لایا جائے:برطانوی سفیر

عراق میں متعین برطانوی سفیر نے مظاہرین پر تشدد کرنےوالے عناصر کو قانون کے کٹہرے میںلانے اور ریاستی اداروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عراق کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ایک بیان میں برطانوی سفیر اسٹیفن ہیکی کا کہنا ہے کہ عراقی مظاہرین پر تشدد کرنے والے عہدیداروں کے خلاف ریاست اور قوم کے خلاف کارروائی نہیں ہے۔خیال رہے کہ برطانوی سفیر کی طرف سے عراق میںمظاہرین پر تشدد کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کی اپیل ایک ایسے وقت میںکی گئی ہے جب دوسری طرف اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے بھی مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال اور نامعلوم مسلح گروپ تشویش کا باعث ہیں۔اسی حوالے سے عراق میں متعین برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر تشدد کرنے والے ریاستی اداروں کے اہلکاروںاور دوسرے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ انہوںنے بھی مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مظاہرین کو شکار کے لیے استعمال ہونےوالی بندوقوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔