چورانوے برس میں بھی ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا دل جوا ن، بیٹی مرینہ کے ساتھ چیریٹی ایونٹ میں رقص کرتے نظر آئے ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی اور وہیں پہ کیے گئے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔چیریٹی ایونٹ میں مہاتیر محمد نے مالے گانے بھی گائے جب کہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ اس دوران وائلن بجاتی رہیں۔ اس ہائی پروفائل ایونٹ میں سفرا، ہائی کمشنرز اور سابق سول ملازمین نے بھی شرکت کی۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ اپ لوڈ ہوتے ہی دھوم مچا دی اور مہاتیر محمد کے چاہنے والوں نے دھڑا دھڑا ویڈیو کو دیکھا اور شیئر کیا۔ملائشیا کے وزیراعظم کے مداح اس وجہ سے بھی اس ویڈیو کی اتنی پذیرائی کر رہے ہیں کہ کیسے 94 سالہ بزرگ اتنا چاک و چوبند اور جسمانی طور پر فٹ ہو سکتا ہے کہ اتنی سرعت سے رقص کرے۔