موسم کی خراب صورتحال کے باعث اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔ موسم کی ایسی ہی خرابی کے باعث برطانیہ میں مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
جی ہاں، برطانیہ میں طوفان ڈینس نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا، وہیں تیز ہواؤں کے جھکڑ اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے برمنگھم اور لندن، سمیت مختلف شہروں کے ایئرپورٹس پر کئی طیارے دائیں بائیں ڈولتے رہے اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق یوں جہاز وں کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم ماہر پائلٹس نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کی اورطیاروں کو خطرناک حادثے سے محفوظ رکھا۔ جبکہ طوفان کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
واضح رہےکہ ایک ہفتہ قبل بھی برطانیہ میں طوفان کیارہ نے تباہی مچادی تھی۔