نوائے وقت کے سٹاف رپورٹر میاں علی افضل کے والد کا ختم چہلم، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
لاہور (سٹاف رپورٹر) نوائے وقت کے سٹاف رپورٹر میاں علی افضل اور میاں خرم شہزاد، میاں ذیشان افضل، میاں ہاشم افضل، میاں زین الدین کے والد میاں محمد افضل مرحوم کے ختم چہلم میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ختم چہلم میں آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ، صدر انجمن تاجران خالد پرویز، جاوید چیمہ، چیئرمین یو سی 164 رفیق نمبردار سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطیب داتا گنج بخش ہجویری مفتی رمضان سیالوی، گدی نشین میراں حسین زنجانی پیر ادریس شاہ زنجانی اور قاری طارق لطیف نے خصوصی دعا کروائی۔ جبکہ حافظ الحاج مرغوب احمد ہمدانی نے گلہائے عقیدت پیش کی اور مرحوم میاں محمد افضل کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔