نیب میں شریف فیملی کی باقیات انہیں فائدہ پہنچا رہی ہیں: میجر فیصل نصیر خان
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نیب میں شریف فیملی کی باقیات ہیں جو انہیں خفیہ طور پر وفاداری نبھاتے ہوئے فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کیا کہ انہوں نے ’’قرض اتارو، ملک سنوارو‘‘ سکیم سے قوم کا پیسہ اکٹھا کیا اس کا حساب لیا جائے لیکن نیب نے اس ریفرنس کی سماعت نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار سابق جسٹس میجر فیصل نصیر خان نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف صدارتی انتخابات کے لئے نامزدگی فارم جمع کرائے۔ پرویز مشرف کے خلاف سوائے میرے کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے اور پرویز مشرف صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے اہل نہیں تھے۔ اس لحاظ سے قانونی طور پر مجھے صدر پاکستان منتخب کیا جانا چاہئے تھا۔