لاہور پولیس نے اڑھائی ماہ کے دوران 1853پتنگ بازوں کوگرفتارکیا
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے گذ شتہ اڑھائی ماہ کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف و ر زی کی وجہ سے مجموعی طور پر1853 ملزمان کوگرفتارکیاہے ۔ تمام علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پتنگ بازی کر نے والوں کیخلاف باقاعدگی سے سخت ایکشن لے رہی ہے۔