وائلڈ لائف ٹیموں کے چھاپے47 افراد کے خلاف کارروائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈی جی وائلڈ لائف کی تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیموں کی لاہور اور راولپنڈی ریجن میں کارروائیاں، غیر قانونی شکار پر47 افراد کے خلاف کارروائی ، 4 لاکھ81 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا گیا۔ ذبح شدہ پاڑہ ہرن برآمد ، قصور گیم ریزرو میں سور کے غیر قانونی شکار میں مصروف 15 شکاریوں کو گرفتار کر لیا قصور کے نواحی علاقے میں طوطوں کی نیٹنگ میں مصروف 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔