لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ زخمی پشاور زلمی کیخلاف میچ نہ کھیل سکے
لاہور (سپورٹس رپورٹر )لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی کیخلاف میچ نہ کھیل سکے۔ لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرزنے کی، محمد حفیظ کا انگوٹھا کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا، آل راؤنڈر کو ایکسرے اور سکین کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا، ڈاکٹرز نے انہیں چنددن آرام کا مشورہ دیدیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محمد حفیظ شاید چند مزید میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ ٹیم منیجر ثمین رانا نے کہا کہ محمد حفیظ کو آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے لیکن امید ہے کہ وہ جلد ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ اپنی قومی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔