سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کریگا: اسد عمر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے،سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا پاکستان کا یہ تاریخی دورہ ہے۔ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہوگا۔ سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں۔ سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے۔ سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔