اگر آپ کی سرکار دربار میں کوئی پوزیشن ہے تو ہر ایرے غیرے کے ساتھ سیلفی ہرگز نہ بنوائیے۔ کسی بھی تقریب میں ہماشما اہم شخصیات کو گھیر لیتے ہیں اور سیلفی کی فرمائش کرتے ہیں اور موصوف نہ چاہتے ہوئے بھی انکار نہیں کر پاتے۔ اگلے روز ایک وفاقی محکمہ کے سربراہ کے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا، کہ ایک صاحب ایک درخواست اور ایک سیلفی کے ساتھ تشریف لائے اور دونوں موصوف کے سامنے رکھتے ہوئے بولے کہ میں ان وزیر صاحب کا کزن ہوں۔ یہ اُس فیملی فنکشن کی تصویر ہے، جہاں وہ پرسوں تشریف لائے تھے۔ اس کام کیلئے انہوں نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے۔ اور افسر کو اس کی اس بچگانہ حرکت سے نمٹنے میں سخت دشواری پیش آ رہی تھی۔ ویسے میں نے ایک شخص کی صدر مملکت کے ساتھ سیلفی بھی دیکھی، جو لوگوں کو فخر سے بتا رہا تھا کہ جناب صدر اس کی ممانی کے پھوپھا ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ یوسف اورکزئی کے ساتھ سیلفی تو ایک منشیات کے سمگلر کے پاس بھی تھی۔ اور وزیر صاحب معذرت خواہ تھے کہ میرا اس شخص سے کوئی تعلق نہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38