75 فیصد ٹیکس چھوٹ ، ریٹائرمنٹ کی حد 65 سال منظوری پر سینٹ کے شکرگزار ہیں،فاپواسا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)فاپواسا اساتذہ کو 75 فیصد ٹیکس چھوٹ اور ریٹائرمنٹ عمر کی حد 65 سال کرنے کی منظوری کیلئے سینٹ کی شکرگزار ہے۔فاپواسا پاکستان کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ باریچ اور فاپواسا اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر شہزاد اشرف چودھری کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے ان دیرانہ مسائل کے حل اور ملک میں تعلیمی معیار کی بہتری کی طرف اہم قدم ہے جس کیلئے ہم چیئرمین سینٹ اور متعلقہ کمیٹی کے شکرگزار ہیں۔ ملک میں اساتذہ کم تنخواہ و مراعات یافتہ طبقہ ہے انہیں75فیصد ٹیکس چھوٹ ملنا خوش آئند ہے۔ قانون پاکستان کیمطابق متعلقہ منسٹری و حکام 60 دن کے اندر اس منظوری کے عملدرآمد کے حوالے سے سینٹ کو مطلع کر دیں گے۔